دولت مشترکہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے ثالثی کمیٹی تشکیل دے: لبریشن فرنٹ

Jammu and Kashmir Liberation Front Chief Mohammad Yasin Malik
April 17, 2018 3:36 pm

لندن جدت ویب ڈیسک :جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ نے دولت مشترکہ مےں شامل ممالک سے اپےل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمےر حل کرانے مےں اپنابھرپورکردار ادار کرےں۔ لندن مےں جموںوکشمےر لبرےشن کے سفارتی بےورو کے سربراہ پروفےسر ظفر خان نے دولت مشترکہ کے دو سالہ سربراہ اجلاس کے موقع پر جو اسی ہفتے لندن میں ہوروہاہے،اس مےں شامل تمام ممالک کے نام ایک کھلے خط میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ 70سال سے حل طلب مسئلہ کشمےرکے پائےدار اور منصفانہ حل کےلئے اپنا کردار اداکرےں۔ انہوں نے دولت مشترکہ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت، پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ بات چےت کے لےے ایک ثالثی کمیٹی تشکیل دیںتاکہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل نکالا جاسکے۔انہوں نے خط میں لکھاکہ کشمےری عوام امن کے خواہاں ہیںاور کشمےر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان امن وامان اور ہم آہنگی کا پُل بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو آزادانہ استصواب رائے کے ذرےعے حل کےا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت کا جموںو کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینا قانونی اور اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔خط مےں کہا گےا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں8ہزار سے زائد افراد کو زیر حراست لاپتہ کئے جانے اور7 ہزار سے زائد بے نام قبروںکا حساب دینا ہوگا ۔خط میںکہا گیا ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر کا دورہ کرنے، وہاں عام لوگوں اور مزاحمتی رہنمائوں اور کارکنوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دینی چاہےے۔دریں اثنائ پروفیسر ظفر خان نے برطانیہ میں مقیم لاکھوں کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دولت مشترکہ کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کی آمد پر جموںو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مربوط اور منظم احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکن ان احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرےں گے ۔#/s#

متعلقہ خبریں