..پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا چین کا سرکاری دورہ ، چینی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

April 17, 2018 2:33 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک ::ترجمان کے مطابق نیول چیف نے چین کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم اور کردار اور کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں عسکری صنعت کی ترقی کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کی بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی خدمات اور عزم صمیم کو سراہا۔ترجمان کے مطابق نیول چیف نے چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس سے بھی ملاقات کی جبکہ ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے بھی ملاقات کی گئی۔

متعلقہ خبریں