یکم شعبان18اپریل جبکہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی مرکزی رویت ہلال کمیٹی

April 17, 2018 12:10 pm

کراچی : جدت ویب ڈیسک ::مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم شعبان18اپریل جبکہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، اجلاس میں ماہ شعبان المعظم کے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی اب تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا یکم شعبان المعظم 1439ھ18اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔اسلامی، ہجری یا قمری کلینڈرز میں شعبان آٹھواں مہینہ ہے، جسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے اسی ماہ میں رکھے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں