ہم پاکستان کی بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب خدمت کریں گے،مصطفی کمال

Mustafa Kamal PSP Chairperson
April 16, 2018 10:01 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔جو لوگ 10سال سے حکومت کررہے ہیں وہ کس منہ سے ووٹ مانگیں گے۔ کراچی والوں کے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔انہوں نے کہا سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا۔یہ بات انہوں نے ہندو کمیونٹی کے تہوار کے مو قع پرمنعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی میں لوگ روزانہ کی بنیاد پر شامل ہورہے ہیں۔آپ گھر گھر جا کر پاک سر زمین پارٹی کا پیغام پہنچائی کیونکہ ہم نفرتوں کی نہیں بلکہ جوڑنے کی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں میرے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ستر سالوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں ہر ز بان بولنے والے اور ہر فرقے کے ساتھ ہیں کراچی میں سب سے اہم مسائل پانی، کچرا ،سیوریج کا پانی اور نکاسی آب کا درہم برہم نظام، تعلیم، صحت کی سہولیات کا فقدان ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کا کوئی جھنڈا نہیں ہمارا جو جھنڈا ہے وہ پاکستان کا جھنڈا ہے۔جو لوگ 10سال سے حکومت کررہے ہیں وہ کس منہ سے ووٹ مانگیں گے۔ہم پاکستان کی بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب خدمت کریں گے۔آنے والے دور میں وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا۔

متعلقہ خبریں