مشترکہ فوجی مشق ”گلف شیلڈ -ون“ کی اختتامی تقریب، وزیر اعظم کی سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات

April 16, 2018 8:43 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک ::تفصیلات کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے پر شاہد خاقان عباسی اور جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں گورنر دمام پرنس سعود بن نائف السعود کی جانب سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات مشترکہ فوجی مشق ”گلف شیلڈ -ون“ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہوئی۔ اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ فوجی مشق “گلف شیلڈ -ون” کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اورپاکستان کے سفیر حشام بن صدیق بھی موجود تھے۔”گلف شیلڈ-ون“ مشق میں چوبیس ممالک حصہ لے رہے ہیں ،جس میں پاکستان سمیت متحدہ عرب امارات،مصر ،ترکی ،امریکہ اور برطانیہ کے فوجی دستے شامل ہیں۔مشقوں میں شامل دستوں نے زمینی لڑائی اور فضائی حملوں سمیت دوسری مشقوں کا مظاہرہ کیا ،ا جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستےبھی حصہ لے رہے ہیں۔
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات۔۔۔۔۔۔
سعودی دورے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر بھی شامل ہیں جو سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گےعلاوہ ازیں اس دورے میں ہی دونوں سربراہاں کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

 

متعلقہ خبریں