قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت کیا ہے؟

April 16, 2018 6:56 pm

مردان :جدت ویب ڈیسک :: مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان مجھے یہودیوں کی سازش کہتا ہے، فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت کیا ہے، جو بھی حکومتی آتی ہے فضل الرحمان اس کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 29 اپریل کو دیکھنا چاہتا ہوں کہ مردان سے کتنے لوگ آئیں گے،عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، کہتے ہیں فاٹا میں اسکولز بنائیں گے، سپریم کورٹ پر حملے کئے جارہے ہیں، واجد ضیاء گھبرانا نہیں قوم تمہارے ساتھ ہے، 29 اپریل کو دکھائیں گے کہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ سارے ملک کے لٹیرے ہمارے اداروں پر حملہ کررہے ہیں، سپریم کورٹ سمیت اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے، دھرنوں سے قوم میں شعور آیا ہے، 29 اپریل کو دکھائیں گے کہ قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، واجد ضیاء گھبرانا نہیں قوم تمہارے ساتھ ہےواجد ضیاء نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف پاناما معاملے پر تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے، احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف دائر نیب ریفرنسز میں بطور گواہ ان پر جرح جاری ہے۔۔عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، انہیں قوم کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجنے پر نکالا گیا، وزیراعظم امریکا گئے تو ان کے کپڑے اتروائے گئے، یہ ان کی نہیں قوم کی توہین ہے، اللہ نے اقتدار دیا تو قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے نظام درست کرنے کا نعرہ لگایا تھا، تحریک انصاف کی حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی، آج خیبرپختونخوا کے اسکولوں، اسپتالوں اور پولیس کو مثالی بنادیا گیا، عدالتوں سے بروقت انصاف یقینی بنارہے ہیں، دیوانی مقدمات ایل سال میں ہوں گے

متعلقہ خبریں