پاک بھارت فوجی سربراہان کے حالیہ بیانات خوش آئند ہیں، میرواعظ عمر فاروق

Mirwaiz Umar Farooq APHC Chairman
April 16, 2018 3:39 pm

سرینگر جدت ویب ڈیسک :کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ہندوپاک فوجی سربراہان کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر اقدامات کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت کے فوجی سربراہ نے طاقت اور تشدد کو لاحاصل قرار دیا جبکہ پاکستان کے فوجی سربراہ نے مسائل کے تصفیہ کی خاطر مذاکرات کی راہ اپنانے پر زور دیا۔ لہذا دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر لازم آتا ہے کہ وہ متعلقہ فوجی سربراہان کی حمائت میں کھڑے ہو کر مسئلہ کشمیر کو پائیدار اور پرامن طریقے سے حل کریں تاکہ ریاست میں جاری خون ریزی بند ہو سکے ۔

متعلقہ خبریں