اسلام آباد عیاشی کا گڑھ بن چکا ہے بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس آئی جی پولیس کل طلب

April 16, 2018 3:33 pm

جدت ویب ڈیسک :: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی، عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیاہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔

متعلقہ خبریں