لاہور‘ رائیونڈمیں پولیس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

lahore
March 14, 2018 9:30 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے جبکہ35سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے، ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے میں ایک موٹر سائیکل استعمال کی گئی تاہم حتمی رپورٹ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ہی جاری کی جائے گی۔ دھماکے کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی ہے۔
ور پڑھیں:”میں نے جوتا عمران خان کو نہیں بلکہ نادیہ خٹک کو مارا تھا کیونکہ۔۔۔“ نادیہ خٹک کون ہے اور ملزم اسے جوتا کیوں مارنا چاہتا تھا؟ حیران کن بات کہہ دی
دھماکے میں 35 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجن میں رائے ونڈ کے اے ایس پی زبیر نذیر اور ایس ایچ او عاصم بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ رائے ونڈ کے آج ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری دور دراز علاقوں سے شرکت کیلئے آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں