عوام مقروض ، قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا

March 14, 2018 5:49 pm

جدت ویب ڈیسک ::عمران خان نے پنڈ دادن خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ امیر ہو رہا ہے اور عوام مقروض ہو رہے ہیں ، قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا۔کپتان نے مزید کہا کہ مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں کا بھی حق ہے کہ ڈاکٹر انجینئر بنیں ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں  چیئرمین کا کہنا تھا کہ دنیا آگے چلی گئی، میانوالی سے جہلم کے علاقے پیچھے رہ گئے. 9 سال پہلے ہرپاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے قرضہ ہے۔انھوں نے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے، عوام غریب اور مقروض ہورہے ہیں، پیسہ چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضے لینے پڑتے ہیں، ہر چیز پر ٹیکس لگتا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سرکاری اسکول سے پڑھنے والا بچے وزیراعظم بنے۔ عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ جب باہر جاتا ہے، توسہولتیں نہیں ملتیںعمران خان نے کہا کہ ان کی کسی فرد سے نہیں، کرپشن کے خلاف جنگ ہے. اب چھوٹے میاں جونیئر ڈان شہبازشریف باری لینے آئے ہیں. شہبازشریف حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی باتیں کرتے ہیں. انھوں نے اپنے حامیوں‌ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سوچ، نئے انقلاب اور 2018 میں نئے پاکستان کی ضرورت ہے، یہ جنگ 2018 میں جیت کردکھاؤں گا. آپ سب کوسلام پیش کرتا ہوں، آج جوانوں‌ کے ساتھ ساتھ بچے اور بوڑھے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں

متعلقہ خبریں