لیاری میں رینجرز کا طویل سرچ آپریشن, ناکہ بندی ،گھر گھر تلاشی کے دوران 300 مشکوک افراد گرفتار

March 14, 2018 4:37 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی کے علاقے لیاری کے زکری محلہ میں رینجرز کا طویل سرچ آپریشن، علاقے کی ناکہ بندی کرکےگھر گھر تلاشی کےدوران 300 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔
ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے علی محمدمحلہ ذکری پاڑہ لیاری کادورہ کیا۔رینجرزحکام نے آپریشن کے حوالے سےبریفنگ دی ۔ ڈی جی رینجرز نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی انہیں کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی۔ترجمان کاکہناہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے تھا جو پولیس کو مختلف جرائم میں انتہائی مطلوب تھے۔گزشتہ روز رینجرزسےمقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کی شناخت چاکر علی،مہر علی،عامر علی عرف عامر پانڈےعمیر علی اور عامرعلی کے نام سےکرلی گئی۔

متعلقہ خبریں