کراچی ڈیفنس میں نادرا کی تاریخ کا سب سے بڑا ایکشن ، جانیے

March 14, 2018 3:36 pm

جدت ویب ڈیسک ::چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عوامی شکایات پر کراچی میں نادرا دفاتر کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت میں حائل رکاوٹوں سےسختی سےنمٹا جائےگاچیئرمین نادرا نے2 ڈائریکٹرز کوملازمت سےبرطرف کردیا جبکہ ڈی جی نادرا سندھ کرنل انیس کیانی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے ۔انیس کیانی کی جگہ کرنل میرعجم نئے ڈی جی نادرا سندھ تعینات کردیئے گئے ہیں۔اعلیٰ کارکردگی کےحامل نادرا افسران کو اسلام آباد سےکراچی طلب کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں نادرا میگا سینٹر ڈیفنس کا سارا عملہ تبدیل کردیاجبکہ مزید 5 مراکز پر اسٹاف کو تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں