چیئرمین نادرا کا کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم

March 14, 2018 2:24 pm

جدت ویب ڈیسک ::ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین عثمان مبین نے شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا جس کے دوران سائلین سے مسائل پوچھے اور عوامی مشکلات پر اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا۔چیئرمین نادرا نے ڈیفنس میگا سینٹر کے تمام عملے کو تبدیل کردیا اور عوامی شکایات پر 4 سینٹرز کے انچارج کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیےچیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں