گجرات میں عمران خان پر جوتا پھینکا گیا جو علیم خان کو لگ گیا

March 13, 2018 7:03 pm

جدت ویب ڈیسک :: گجرات میں ریلی سے عمران خان خطاب کررہے تھے کہ اچانک کہیں ایک جوتا آیا عمران خان پر جوتا پھینکا گیا جو علیم خان کو لگ گیا ,یہ واضح نہیں کہ جوتا عمران خان کی جانب پھینکا گیا تھا یا اس کا نشانہ علیم خان ہی تھے۔عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا پھینکا جو عمران خان کے برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو لگا۔عمران خان گاڑی کے اوپر چند رہنماؤں کے ہمراہ کھڑے ہوکر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک حاضرین میں سے کسی نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو علیم خان کے سینے پر لگا۔

متعلقہ خبریں