جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، ایرانی وزیرخارجہ کا جی ایچ کیو کا دورہ

March 13, 2018 3:48 pm

جدت ویب ڈیسک ::آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کا انحصار مغربی ایشیا میں وسیع تر تعاون میں ہے ۔ قومی سلامتی اور جرائم کے خطرے کو روکنے کیلئے آپسی تعاون کی ضرورت ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے پاک ایران بارڈر پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کو سراہا اور حالیہ باہمی سکیورٹی رابطوں کو بھی سراہا ۔

متعلقہ خبریں