محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی ، جانیے

October 17, 2017 5:23 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کے مطابق موسم چند روز بہتر رہنے کے بعد جمعرات اور جمعہ سے دوبارہ گرم ہو سکتا ہے ۔کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہےآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ہوامیں نمی کاتناسب 45 فیصد اور۔ ہواکی رفتار 11 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت میں دوبارہ اضافے کی پیش گوئی کر دی ۔

 

متعلقہ خبریں