شہرقائد میں آج پانی کی سپلائی معطل رہےگی، ایم ڈی واٹربورڈ

October 16, 2017 11:14 am

کراچی جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق کراچی واٹربورڈ کا کہنا ہے ترقیاتی کام کے باعث آج بارہ گھنٹے کے لیے دھابیجی گھاروسرکٹ کی بجلی بند رہے گی جس کے باعث شہرقائد میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ایم ڈی واٹربورڈ نے الیکٹرک حکام کو ترقیاتی کام مقررہ وقت میں ہرصورت مکمل کرنے کا پابند کیا ہےبجلی کی عدم فراہمی کے باعث دھابیجی وگھاروپمپنگ اسٹیشن بھی بند رہنے سے کراچی کو ساڑھے تین کروڑ سے چار کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکے گا،جس سے شہرکے تمام علاقے بھی متاثر ہوں گے۔قلت آب سےمحفوظ رہنے کے لیے انہوں نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں