دنیا کی مشہور ترین رائل ایئر فورس ایروبیٹک ٹیم ’ریڈ ایروز ‘کراچی کے ساحل پر؟؟؟

October 3, 2017 2:08 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق کراچی میں یہ فضائی مظاہرہ 5اکتوبر کو کیا جائے گا ،پاکستان کے جے ایف تھنڈر اس فضائی مظاہرے میں حصہ لیں گے ۔پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ’کراچی کا نیلا آسمان رائل ایئر فورس کی موجود گی میں لال ہو جائے گا ۔‘تقریب میں عام شہریوں کی شرکت 1بج کر 30منٹ پر شروع ہو گی ۔ ‘کراچی کے ساحل پر ہونے والے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے ساتھ حصہ لیں گے ۔

 

متعلقہ خبریں