عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

October 3, 2017 9:50 am

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری اور نوازشریف کی بطور پارٹی صدر واپسی پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں موجودہ سیاسی ماحول میں پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی طےکی جائے گیذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے مشاورت ہوگی، قانونی ماہرین معاملے پرعمران خان کو بریفنگ بھی دیں گے جس کے بعد بل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

 

 

متعلقہ خبریں