منگھو پیر ایم پی آر کالونی میں لنڈے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

February 22, 2021 12:14 pm

کراچی :جدت ویب ڈیسک: منگھو پیر ایم پی آر کالونی میں لنڈے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، گودام کی بالائی عمارت پر آٹھ خاندان رہائش پذیر ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لنڈے کے گودام میں لگی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیر پی ایم آر کالونی میں واقع لنڈے کے گودام میں علی الصبح لگنے والی آگ اب بھی بے قابو ہے، آگ پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والے گودام کی بالائی عمارت پر آتھ خاندان رہائش پذیر ہیں، جنہیں باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں