انڈس ہائی وے پر بڑی کارروائی، اسلحے کی اسمگلنگ ناکام

February 19, 2021 2:55 pm

کوہاٹ:جدت ویب ڈیسک: کے پی پولیس صوبے میں امن وامان قائم کرنے کے لئے مذموم مقاصد کے حامل افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
کوہاٹ: پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ایسی ہی ایک کارروائی کوہاٹ کے انڈس ہائی وے پر عمل میں لائی گئی ہے، جہاں کوہاٹ پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
پولیس کے مطابق تحویل میں لیا جانے والا اسلحہ درہ آدم خیل سے صدہ پاڑا چنار اسمگل کیا جارہا تھا، گرفتار اسمگلر کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔کوہاٹ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوزوکی پک اپ کے خفیہ خانوں سے بائیس پستول برآمد کئے گئے ہیں جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھے تھے، کارروائی میں ایک اسمگلر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس کا تعلق پارا چنار سے ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی کوہاٹ پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انڈس ہائی وے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 30 کلاشنکوف،2 ایل ایم جی،2 پستول اور 30 چارجر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں