الیکشن ٹریبونل کی جانب سے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری

February 22, 2021 12:09 pm

کراچی :جدت ویب ڈیسک: سینیٹ الیکشن کیلیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما قادرخان مندوخیل نے اپیل دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا پھر مشکل میں پھنس گئے، کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کو پیش ہوکر وضاحت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قادرخان مندو خیل کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔آر او کے سامنے دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے دہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہوں، جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں جس کیلیے 18 فروری کو پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردئیے ہیں، ٹریبونل نوٹس میں فریقین سے کل جواب طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں