احتساب عدالت کے جج کے حوالے سے مریم نواز کا انکشاف چشم کشا ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

Nafisa Shah
July 7, 2019 4:02 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کے حوالے سے مریم نواز کا انکشاف چشم کشا ہے ۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیب کے بعد احتساب عدالتوں کی ساکھ سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو جلسہ کرنے سے روکنا سیاسی آزادیوں کو سلب کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی طاقت کے ذریعے آواز دبانا شرمناک عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم حوصلہ کریں پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے ۔نفیسہ شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ کہاں ہے وہ کنٹینر جس کی پیشکش کرتے تھے ۔

متعلقہ خبریں