کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کاموٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان

May 29, 2019 1:23 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی پولیس چیف نے فیڈریشن ہاوس میں صنتعکاروں سے خطاب کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور چھیننے والوں کےخلاف جلد کریک ڈاون کرنے کا اعلان کیا۔ کراچی پولیس چیف نے انکشاف کیا کہ لندن میں ان سے بھی چھینا جھپٹی کی واردات ہوچکی ہے۔امیر شیخ نے بتایا کہ ڈیفنس میں 415 کیمروں میں سے صرف 125 کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرائض سے غفلت برتنے پر 572 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف نے فیڈریشن ہاوس میں صنتعکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں منشیات کا رجحان بڑھ رہا۔ اسکول کے بچوں سےبھی منشیات مل رہی ہے۔ لڑکیاں بھی آئس کانشہ کر رہی ہیں۔ایڈیشنل ائی جی نے بتایا کہ آئس کا نشہ فروخت کرنے والوں کی سزا کی مدت بڑھانے کے لئے حکومت کو خط لکھا ہے۔

متعلقہ خبریں