کراچی ، یوم علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی انتظامات شروع

May 25, 2019 4:16 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں یوم علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی انتظامات شروع کردیے گئے اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر گزرگاہوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔
کراچی میں یوم علی کے موقع پر پولیس کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیئے گئےہیں۔ گزشتہ رات ایم اے جناح روڈ پر کنٹینرز پہنچادیے گئے ۔
21 رمضان المبارک کو یوم علی کے مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے چند گلیاں کنٹینر لگاکر بند کردی گئیں جبکہ جلوس کی سکیورٹی کیلئے ایم اے جناح روڈ اور دیگر گزر گاہوں پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔
پولیس اور رینجرز کے جوان جلوس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فراہم کریں گے، جبکہ اونچی عمارتوں پر اسنائپر فرائض انجام دیں گے۔
مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا اور ایم اے جناح روڈ ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ خبریں