کراچی ،پولیس اور رینجرز کا لیاری سنگولین میں سرچ آپریشن

Police and Rangers Action in Lyari Karachi
May 14, 2019 4:59 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :پولیس اور رینجرز کا لیاری سنگولین میں سرچ آپریشن، عذیر بلوچ کے گھر سمیت اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح لیاری چاکیواڑہ کے علاقے سنگولین سربازی محلہ میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے لیاری گینگ وار کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر عذیر بلوچ کے گھر کے اطراف سمیت مختلف گلیوں کا محاصرہ کرلیا، پولیس اور رینجرز نے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی کا عمل بھی جاری رکھا تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ واضح رہے کہ لیاری میں گینگ وار کے مسلح ملزمان کی دوبارہ سے نقل و حرکت کے باعث علاقہ مکینوں میں ایک بار پھر خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں