شہر قائد میں گاڑیوں سے سامان نکالنا ملزموں کا آسان ہدف بن گیا

May 14, 2019 4:02 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک) شہر قائد میں گاڑیوں سے سامان نکالنا ملزموں کا آسان ہدف بن گیا ۔ بڑے شہر کے بڑےمسائل ، وارداتوں کے بھی نت نئے اسٹائل ، چھینا جھپٹی ہوئی پرانی، اب ہے قیمتی گاڑیوں کے پرزے اڑانے کی نئی کہانی ۔ کراچی کے پوش علاقوں میں گاڑیوں سے سامان نکالنا ملزمان کا آسان ہدف بن گیا۔جرائم پیشہ افراد گاڑیوں کے پینل، سائیڈ شیشے،دیگر اشیا چوری کرنے لگے۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے زیادہ تر گروپس افغان باشندوں پر مشتمل ہیں۔ شہر قائد میں گھر کے باہر کھڑی گاڑیاں ملزمان کا آسان ہدف بن گئیں، گلشن اقبال میں 2 ملزمان نے انتہائی آسانی سے واردات کی، ایک موٹر سائیکل پر نگرانی اور دوسرا شیشہ توڑنے کا کام کرتا رہا، 20 سے 30 سیکنڈز میں گاڑی سے سامان چرایا، اور چلتے بنے ۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے زیادہ تر گروپس افغان باشندوں پر مشتمل ہیں ، ادھر پولیس کے اعلیٰ افسران کا موقف ہے کہ متاثرہ شہری کیس کی پیروی کریں تو ملزمان کو سزا سے کوئی نہیں بچاسکتا۔

متعلقہ خبریں