سندھ حکومت کے تعاون سے چلنے والی بسیں ایک سال بعد ہی بند

April 16, 2019 6:23 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::شہر قائد میں حکومت سندھ کے تعاون سے چلنے والی بس سروس ایک سال بعد ہی بند ہو گئی۔
کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ 10 سال بعد سندھ حکومت کے تعاون چلائی گئی ڈائیو بس سروس جلد ہی بند ہو گئی۔
سندھ حکومت نے گزشتہ سال 2018 میں قائد آباد سے ٹاور تک 10 ائر کنڈیشنڈ (اے سی) بسیں چلائی تھیں۔ گزشتہ سال 15 اپریل کو سندھ حکومت نے بڑے اعلانات کے ساتھ بس سروس کا آغاز کیا تھا۔
انچارج سٹی بس سروس ریحان اللہ نے کہا کہ ڈیزل کے پیسے بڑھنے کے باوجود ہمارے کرائے نہیں بڑھائے گئے جب کہ سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے میں بھی توسیع نہیں کی۔بس سروس انتظامیہ نے بتایا کہ ہر ماہ ساڑھے 3 سے 4 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں