کراچی کے گندے نالوں نے شہر قائد کے حسن کو گھن لگا دیا

April 11, 2019 2:36 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک ::یہ کوئی کچرا کنڈی نہیں بلکہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے حلقہ انتخاب میں موجود نالے کا حال ہے۔ گند اور غلاظت بھرے ان نالوں پر اب بچے بھی کھیلتے کودتے نظر آتے ہیں۔
نالوں میں بچوں کا ڈوبنا بھی اب معمول بن چکا ہے۔ برساتی نالوں کی بدترین حالت سے شہری پریشان نظر آتے ہیں۔کراچی میں گندگی اور غلاظت سےبھرے برساتی نالے شہریوں کی زندگیاں نگلنے لگے۔ کراچی کے گندے نالوں نے شہر قائد کے حسن کو گھن لگا دیا۔ مئیر کراچی وسیم اختر نالوں کی صفائی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے نالوں کی موجودہ بدترین حالت کا ذمہ دار سندھ سالڈ ویسٹ کی نااہلی کو قرار دیتے ہیں۔
سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہر کے برساتی نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں۔ نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات کی بھی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں