ڈاکٹروں کی ہڑتال نے سکھر میں بچہ مار دیا

February 14, 2019 3:10 pm

جدت ویب ڈیسک ::سندھ میں جار ی ڈ اکٹروں کی ہڑتال ماؤں کی گود اجاڑنے لگی ، سکھر کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز احتجاج کرتے رہے جبکہ 6 ماہ کے بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دےدی، بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ منتیں کرنے کے باوجود ڈاکٹرز نے بچے کو چیک نہیں کیا۔سکھر میں مسیحاؤں کی سنگدلی نے ماں سے لخت جگر چھین لیا، ڈاکٹرز سول اسپتال کے باہر احتجاج کرتے رہے ، اندر چھ ماہ کے بچے نے ماں کی گود میں دم توڑ دیا۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ گھر پر قیامت ٹوٹنے کے باوجود ینگ ڈاکٹرز کو ترس نہ ، ڈاکٹردوں کی جگہ مریضوں کو نرسیں دیکھ رہی ہیں ۔غم سے نڈھال والدہ کا کہنا ہے کہ لخت جگر کو شدید بخار تھا، منتیں کرنے پر بھی ڈاکٹرز نے چیک نہ کیا۔

متعلقہ خبریں