-کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں سے 5 ہزار سے زائد ملازمین فارغ

November 8, 2018 6:41 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں سے پانچ ہزار سے زائد ملازمین فارغ کر دیے گئے۔ فارغ کئے جانے والے ملازمین میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر کے فہرست، سرٹیفکیٹ اور رپورٹ سیکریٹری بلدیات کو ارسال کر دی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص سمیت 29 اضلاع سے ملازمین کو فارغ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو نکالے جانے سے جو رقم بچے کو وہ واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی اور فائربرگیڈ کو بہترکرنے پر خرچ کی جائے گی۔ بلدیاتی اداروں کو خسارے سے نکالنے کے لیے تمام کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں