منظور وسان کے خواب ،حکومت نے ریلیف نہیں دیا ۔ ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے سابق صدر آصف علی زرداری

November 8, 2018 6:04 pm

جدت ویب ڈسیک ::خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری منظور وسان کے خوابوں پر یقین کرنے لگے اور منظور وسان کے خواب کے مطابق حکومت کے مدت پوری نہ کر پانے کی پیش گوئی کر دی۔ آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولوی صاحب نے جو زبان استعمال کی، ان کے ساتھ یہ این آر او ہی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی۔ عوام پریشان ہیں، گیس یا پیٹرول کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے کو بھی غلط قرار دے دیا۔سابق صدر نے پیپلزپارٹی کی مستقبل کی قیادت کے حوالے سے بھی وضاحت کر دی اور کہا کہ اب وہ نہیں، بلاول اور دوسرے پلیئرز کھیلیں گے۔

متعلقہ خبریں