سندھ ہائیکورٹ نے جام خان شورو کی ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی

November 8, 2018 2:36 pm

کراچی جدت ویب ڈسیک ::سندھ ہائیکورٹ نے نیب انکوائریوں کا سامنا کرنے والے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر جام خان شورو کی ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔
نیب نے جام خان شورو کیخلاف انکوائریز میں جواب جمع کرا دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کی جام خان شورو کے وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔سابق وزیر بلدیات کا کہنا ہے نیب سے بلاوہ آیا تو پیش ہو جاؤں گا۔نیب کے مطابق سابق وزیر بلدیات گلستان جوہر میں 62 سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی نیلامی میں ملوث ہیں جس سے خزانے کو 180 ملین روپے کا نقصان ہوا جبکہ غیر قانونی نیلامی میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس گرفتار ہیں۔سابق وزیر بلدیات پر ٹھٹھہ کوہستان میں 262 زرعی اراضی ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔جام خان شورو پر ملیر ڈی ایم سی میں فرنٹ مین کے ذریعے رشوت کا بھی الزام ہے۔ فرنٹ مین نے گرفتاری کے بعد رشوت کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں