ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

November 8, 2018 12:38 pm

کراچی: جدت ویب ڈسیک ::ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔۔ آج جمعرات کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی صورت میں جشن عید میلادالنبیؐ بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جب کہ زونل کمیٹوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمان ربیع الاول کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے

متعلقہ خبریں