میرے استعمال میں صرف تین لگژری گاڑیاں ہیں،مراد علی شاہ

Murad Ali Shah
September 17, 2018 10:15 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے استعمال میں صرف تین لگڑری گاڑیاں ہیں پتہ نہیں میڈیا زیادہ کیوں دکھا رہا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس 26سال پرانا ہیلی کاپٹر ہے جبکہ سندھ حکومت کا جہاز 2006 میں خریدا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے لگڑری گاڑیوں کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے سابق وزرائ ، اراکین اسمبلی اور سرکاری حکام سے 149 لگڑری گاڑیاں واپس لی تھیں جو وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی استعمال کرتے رہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے ان گاڑیوں سے متعلق کہا تھا کہ ان کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، گورنر ہاؤس اور دیگر اعلیٰ حکام کے پروٹوکول اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں