جامشورو سیہون خونی روڈ کی جلد تعمیر حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی سےملاقات

September 11, 2018 6:41 pm

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک ::جامشورو سیہون خونی روڈ کی جلد تعمیر حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات
غلط پلاننگ کی وجہ جامشورو سیہون روڈ خونی بن چکا ہے حادثات کی وجہ سے سینکڑوں جانیں ضایع ہوچکی ہیں یہ روڈ ٹیکنیکل کے ساتھ ساتھ انسانی بھی مسئلہ ہے روڈ کو انسانی بنیادوں پر بھی دیکھا جائے
حلیم عادل شیخ کی جانب سے شعیب صدیقی کو کہا کہ روڈ کا کام رکنے کی وجہ سے سینکڑوں جانیں ضایع ہوچکی ہیں عوام پریشان یے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سنگل روڈ کی وجہ سینکڑوں لوگ حادثات میں جانبحق اور زخمی ہوچکے ہیں ڈبل روڈ کا کام تاخیر کا شکار ہے
سیکریٹری کمیونیکیشن شعیب صدیقی کی جانب سے جامشورو سیہون روڈ کی جلد سے جلد تعمیر کی یقین دھانی کرائی اور نیشنل ہائی وی سے رپورٹ طلب کر لی۔
سیکریٹری کمیونیکیشن نے نیشنل ہائی وی اتھارٹی کو بھی ہدایات جاری کردیں کہ قانون کے مطابق تمام ممنوعہ ہیوی ٹرانسپورٹ کو روکا جائے تاکہ حادثہ نہ ہوسکیں۔

No automatic alt text available.

متعلقہ خبریں