آئین کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں ترمیم نہیں ہو سکتی‘میئرکراچی

Waseem Akhtar MQMP
September 11, 2018 8:00 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک میئر کراچی ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئین کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں ترمیم نہیں ہو سکتی، آئین میں وقت کے حساب سے ترمیم ہونی چاہیے۔منگل کو میئرکراچی ڈاکٹر وسیم اختر نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی‘پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے سب سے زیادہ مسائل ہیں، بڑے ڈیمز بننے چاہئیں، ڈیم فنڈ میں کے ایم سی نے بھی رقم جمع کرائی ہے۔آئین میں ترمیم وقت کی ضرورت ہے‘آئین کوئی ایسی کتاب نہیں جس میں ترمیم نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ خبریں