کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

May 15, 2018 11:00 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا دوسری جانب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے گلزار ہجری میں نامعلو مسلح ملزما۔ کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمی کی شناخت جمیل کے نام سے ہوئی فارئرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، ادہر سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو رنگے ہاتوں گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا جبکہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے احسن آباد میں دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل صادق علی کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان بھی ملا گرفتار ملزم اسلحہ کے زورپر شہری سے لوٹ مار کررہا تھا ملزم اسٹری کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا

متعلقہ خبریں