وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس کب ہوگا‘ جانئے #MuradAliShah #PPP

ppp
April 15, 2018 10:27 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کو ہوگا ۔اجلا س میں سندھ کابینہ زرعی پالیسی اور یوتھ پالیسی کی منظوری دے گی ۔ سندھ زرعی پالیسی 2018 سے 2030 تک ہو گی ۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی تقرری کی بھی منظوری دی جائے گی ۔ سندھ کابینہ لیبر کورٹ کے پریذائیڈنگ آفیسرز کی نامزدگی بھی کرے گی ۔ اجلاس کے دوران سندھ کابینہ پائلٹ پروجیکٹ بسوں کے کرایوں کا بھی تعین کرے گی ۔ سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے ارکان کے لیے شرائط و ضوابط طے کیے جائیں گے ۔ سندھ کابینہ اساتذہ کو مستقل کرنے کے بل پر گورنر کے اعتراضات پر بھی غور کرے گی ۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی شکارپور کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا ۔ سندھ کابینہ سندھ اسپورٹس بورڈ آرڈی ننس میں ترمیم کی منظوری بھی دے گی ۔

متعلقہ خبریں