سندھ رینجرز کاتمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا اعلان

April 15, 2018 10:10 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان رینجرز سندھ کے حکام نے تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا اعلان کیاہے، نئے یونیفارمز کا پیٹرن 30 اپریل سے لاگو ہوگا۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ میں تعینات تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق صوبہ سندھ میں تعینات رینجرز کے تمام افسران کی یونیفارمز تبدیل کردی گئی ہیں، رینجرز اہلکاروں پر نئی وردیوں کے پیٹرن کا اطلاق 30 اپریل 2018 سے ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے نئے اور پرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں، جس میں ریجنرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کردی ہے۔اعلامیے میں شائع کی گئی نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں ترجمان سندھ رینجرز نے واضح کیا ہے کہ پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی مانند سینے پر نمایاں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری شائع کی گئی تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے رینجرز افسران کی وردیوں میں پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں