چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کاتمام افسران کوپی ایس ایل کے تمام امور مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

Moid Anwar
March 14, 2018 10:20 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت پی ایس ایل فائنل 2018 کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اختر علی شیخ ، سپرنٹینڈنگ انجینئر طارق مغل سمیت بلدیہ شرقی کے تمام محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرچیئرمین معید انور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل 2018 کے سلسلے میں انتظامات قبل از وقت یقینی بنالیئے جائیں بالخصوص محکمہ پارکس کے زمرے میں جو بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام ہیں ، انہیں ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، اس کے علاوہ محکمہ ایم اینڈ ای ، چارجڈ پارکنگ ود یگر محکمہ جات اپنے حصے کا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں،ا اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے افسران نے اپنے مکمل شدہ کاموں کے حوالے سے چیئرمین معید انور کو بریفنگ دی۔ چیئرمین معید انور نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل فائنل اپنی نوعیت کے اعتبار سے یوں بھی اہمیت کا حامل ہے کہ کافی عرصے بعد شہر قائد میں بین الاقوامی نوعیت کا کرکٹ مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا شائقین سمیت تمام شہر والوں کو شدت سے انتظار ہے، ایسے میں سب کی نظریں شہر قائد پر جمی ہوئی ہیں ، اس سلسلے میں ہماری یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر اقدامات یقینی بنائیں ، جو کام ہمارے حصے کے ہیں ، انہیں اس انداز میں کیا جائے جس سے پاکستان کا ایک زبردست امیج سامنے آئے اور دنیا کی کرکٹ ٹیمیں اپنے ٹیموں کو پاکستان بھیجنے میں کوئی عار محسوس نہ کریں ، انہوں نے تمام افسران کو تاکید کی تمام امور ایک ہفتے میں مکمل کرکے رپورٹ کریں، کام کے سلسلے میں کوئی بھی مسائل سامنے آئیں تو فوری آگاہی دی جائے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے منشور پر عمل پیرا ہیں ، مسائل چاہے کسی بھی بلدیاتی نوعیت کے ہوں ، ہم اپنے دائرہ کار سے بڑھ کر عوام کی خدمت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22 میں نکاسی آب کے مسائل کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے نکاسی آب کی بڑھتی ہوئی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور موجودہ سیوریج گٹروں کی صفائی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تواتر سے ونچنگ مشین کے ذریعے صفائی کا عمل یقینی بنایا جائے ، سیوریج کے پانی کا کھڑا ہونا تشویشناک ہے جس سے نہ صرف علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہوتے ہیں بلکہ انفراسٹرکچر بھی تباہ حالی کا شکار ہوجاتا ہے گو کہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے ذمرے میں آتا ہے مگر عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم اپنی سطح پر جو ممکن ہوتا ہے کر رہے ہیں اور بیشتر علاقوں میں سیوریج کے مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ جہاں نئی لائنوں کی تنصیب کی ضرورت ہے وہاں نئی لائنوں کی تنصیب یقینی بنائے جائے ، ہمارا مقصد کاسمیٹک کام نہیں بلکہ عوام کوطویل المدتی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنا ہے ، اس موقع پر یوسی 22 کے نمائندگان اور علاقہ مکین بھی موجود تھے۔
ان کا انتخاب درست کیا ہے اس ضمن میں عوامی فلاح و

متعلقہ خبریں