واٹر بورڈ کی نااہلی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دینگے ‘ریحان ہاشمی

karachi
March 14, 2018 10:02 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر و سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنوںکی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں وہ نارتھ کراچی کلیانہ ٹائون سیکٹر 10 یونین کونسل نمبر15میں 800 رننگ فٹ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،وائس چیئرمین یوسی 15 ، یوسی 17 کے وائس چیئرمین و چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور علی ،رکن کونسل بلدیہ وسطی و چیئرپرس اسٹنڈنگ کمیٹی انفارمیشن محترمہ صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ،xen بلڈنگ و روڈنیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے تمام اخراجات بلدیہ وسطی برداشت کر رہی ہے جبکہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے واضح رہے کہ موجودہ صورت حال میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج لائنیں چوک ہیں اور گٹروں سے گندا پانی نکل کر گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے جس کے سبب ایک جانب تو گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب خطرناک بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے عوام کو اس خطرناک صورت حال سے بچانے کے لئے آمدنی کے وسائل نا کافی ھونے کے باوجود DMC سینٹرل کی جانب سے فنڈز جاری کر کے ضلع وسطی میں مخدوش سیوریج لائن کی تنصیب اور مرمت کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین عفان سلیم نے کہا کہ پچھلے ۸ سالوں سے یوسی نمبر ۱۵ کلیانہ میں سیوریج سسٹم کا برا حال تھا اور کوئی پرسان حال نہیں تھا ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، چیئرپرسن انفارمیشن اسٹنڈنگ کمیٹی صوبیہ اکرم نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے محدود وسائل کے باوجود عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ہر صورت عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اس موقع پراہلیان کلیانہ ٹائون میں اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ نے حق پرست قیادت کاشکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں