جدید ڈرسٹ بین تیار ی آخری مراحل میں ہیں ‘نیئر رضا

MQM
March 14, 2018 10:00 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے محکمہ ایم اینڈای کے تحت صفائی وستھرائی کے زیر انتظام گاڑیوں اور مشنریوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی کے ساتھ یقینی بنا یا جارہا ہے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی کا ویژن صاف ستھرا سرسبز بلدیہ کورنگی کو یقینی بنا نے اور ضلع حدود میں صفائی وستھرائی کے نظام کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید ڈرسٹ بین (کچرا کنٹینرز ) کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کی عوام بہت جلد صفائی وستھرائی کے نظام اور صحت مند ماحول کے حوالے سے تبدیلی محسوس کرینگے ،صاف ستھرا سرسزضلع کورنگی ہماری اولین ترجیح ہے اپنی عوام کو صفائی وستھرائی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ضلع کورنگی کو کوڑا کرکٹ اور کچرے کے ڈھیروں سے پاک بنا کر ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے مرکزی ورکشاپ کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے زیر انتظام گاڑیوں اور مشنریوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز رفیق شیخ ،XENایم اینڈ ای نثار احمد سومرو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیئر مین سیدنیئر رضا نے محکمہ ایم اینڈ ای کو ہدایت کی کہ خصوصاً صفائی و ستھرائی کے زیر انتظام گاڑیوں اور مشنریوںکو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ صفائی وستھرائی کے نظام میں تبدیلی کے عمل کو یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر انہوںنے کہاکہ علاقائی سطح پر کچرے کو محفوظ طریقے سے جمع کرنے کے لئے جدید درسٹ بین علاقائی سطح پر رکھے جائیں گے خصوصاً ہسپتالوں کا ویسٹ کو محفوظ طریقے سے منتقلی کے لئے کوور ڈرسٹ بن کنٹینرز تیار کئے جارہے ہیں.

متعلقہ خبریں