میک اپ سٹی کے تحت پرجوش طریقے سے انٹرنیشنل وویمن ڈے کا انعقاد

March 13, 2018 7:54 pm

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) میک اپ سٹی کی جانب سے چھ روزہ بیوٹی بفیٹ کا انعقاد کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں کیا گیا، تقریب کا مقصد عالمی یوم خواتین کو اس کی روح کے مطابق منانا تھا۔ چھ روز تک جاری رہنے والے بیوٹی بفیٹ میں خواتین کے روز مرہ استعمال میں آنے والی Kryolan،Gosh،Janssen،Sweet،Touch اور Framesiسمیت دیگر برانڈ کی کاسمیٹکس اور پرفیومز سمیت دیگر اشیاء رکھی گئیں تھیں، تقریب میں میک اپ شائقین سمیت بلاگرز اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میک اپ سٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں نہ صرف متعدد بین الاقوامی برانڈز کی کاسمیٹکس اشیا کی نمائش کی گئی تھی بلکہ ان تمام معیاری اور برانڈڈ کاسمیٹکس کو خصوصی ڈسکاونٹ کیساتھ خواتین کو فروخت کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا ، اس موقع پر شریک خواتین کے لیے بالوںاور خوبصورتی سے متعلق ماہرین سے مفت مشورہ اور میک اوور کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے حاضرین نے خوب سراہا،اس موقع پر اور بہت سی دلچسپ سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں Kioskسمیت میک اوور کے فری گفٹ کوپنز اور پرومو کوڈزشرکا میں تقسیم بھی کیے گئے۔

متعلقہ خبریں